آخری اپ ڈیٹ: 09/10/2026  |  +92-91-9210594
Government of Khyber Pakhtunkhwa emblem
بہبود فنڈ خیبر پختونخوا
حکومتِ خیبر پختونخوا

ضلعی بہبود فنڈ بورڈز

ضلعی بہبود فنڈ بورڈز کا بنیادی مقصد اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین (بی ایس-01 تا بی ایس-15) اور ان کے سوگوار خاندانوں کے لیے گرانٹس کی بروقت ادائیگی اور فلاحی سکیموں کا انتظام ہے، تاکہ اضلاع میں تعینات ملازمین کو ان کی دہلیز پر سہولت میسر آ سکے۔ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اس ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے چیئرمین ہوتے ہیں اور ضلعی سطح پر بہبود فنڈ کی تمام سرگرمیوں کا انتظام کرتے ہیں۔ صوبائی بہبود فنڈ بورڈ ہر ضلعی بورڈ کی ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کرتا ہے۔ ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کی تشکیل درج ذیل ہے:

  1. متعلقہ ضلع کے ملازمین (بی ایس-05 تا بی ایس-15) کا نمائندہ (چیئرمین کی نامزدگی سے)
  2. متعلقہ ضلع کے ملازمین (بی ایس-01 تا بی ایس-04) کا نمائندہ (چیئرمین کی نامزدگی سے)
  3. ممبر-III (سرکاری ملازم) — حکومت کی نامزدگی سے
  4. ممبر-IV (سرکاری ملازم) — حکومت کی نامزدگی سے

تمام اضلاع کے ضلعی بہبود فنڈ بورڈز کی رابطہ تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: اضلاع کی رابطہ فہرست